منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

3 دہائیوں تک خلا میں رہنے والا سیٹلائٹ زمین پر کب گرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

1995 میں بھیجا گیا یورپی اسپیس ایجنسی کے سیٹلائیٹ کے رواں ماۃ فروری میں زمین پر گرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی اسپیس ایجنسی کی جانب سے اس مصنوعی سیارے کو زمین کی ارضی سحطوں، سمندروں اور قطبی کیپس کے مطالعے کے لیے اپریل 1995 میں گیانا سے لانچ کیا گیا جو 29 سال تک خلا میں فعال رہنے کے بعد اب رواں ماہ کسی بھی وقت زمین پر گر سکتا ہے۔

ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ فروری کے وسط میں زمین کے ماحول میں داخل ہو جائے گا تاہم یہ کب اور کہاں گرے گا اس بارے میں ابھی حتمی تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سیٹلائٹ کے پرزے سمندر میں گریں گے۔

- Advertisement -

ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یورپین ریموٹ سینسنگ 2 سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہوگا اور فروری 2024 کے وسط میں جلنا شروع ہو جائے گا۔ تاہم اس بات کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں کہ یہ جلنا کب شروع ہوگا۔

2267 کلو گرام وزنی ای آر ایس 2 نامی اس سیٹلائٹ کے زمین پر گرنے سے کسی کے زخمی ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر (100 ارب میں ایک فیصد سے بھی کم) ہیں۔

خلائی ادارے نے بتایا کہ ایجنسی اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ہمراہ سیٹلائیٹ کا بہت قریب سے مشاہدہ کر رہی ہے اور اس کے متعلق آئندہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت کو مستقل بنیادوں پر دیکھا اور آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں