تازہ ترین

میسی کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ ارجنٹائن کپتان کا اشارہ

ارجنٹیا کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کب ریٹائر ہو رہے ہیں اس کا اشارہ انہوں نے سیمی فائنل میں فتح کے بعد دے دیا ہے۔

دنیا بھر میں اپنے کھیل سے دھاک بٹھانے اور لاکھوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن لیونل میسی کا اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل ممکنہ طور پر آخری میچ بھی ہوسکتا ہے جس کا اشارہ انہوں نے کروشیا سے سیمی فائنل جیتنے کے بعد دے دیا ہےْ

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنا آخری میچ کھیل کر اس سفر کو ختم کرنے پر خوش ہوں۔

پانچ ورلڈ کپ کھیلنے والے 35 سالہ لیونل میسی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس طرح کا اختتام بہترین ہے۔ اگلے ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں وہ کھیل سکوں گا۔

دوسری جانب کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے بعد لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اٹھائیں کہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کیونکہ ہم اس مقام تک پہنچنے سے قبل مشکل حالات سے گزرے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ڈرامائی طور پر شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں فتح الگ، کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا

یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ میسی کی اس گفتگو سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے امید ظاہر کی تھی لیونل میسی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل میچز کھیلتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -