اشتہار

ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں فتح الگ، کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا لیکن کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو تین صفر سے با آسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم اس میچ میں کپتان لیونل میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنایا۔

میسی نے جب کھیلے کے پہلے ہی ہاف میں پینالٹی کک پر گول کیا تو یہ ان کا ورلڈ کپ میں گیارھواں گول تھا۔ اس طرح میسی ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 11 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سابق کھلاڑیو بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

- Advertisement -

صرف یہی نہیں بلکہ ارجنٹائن کپتان نے سیمی فائنل کھیل کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اور اتوار کو فائنل کھیلنے کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

میسی اپنا پانچواں عالمی کپ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے عالمی مقابلوں میں اب تک 25 میچ کھیل لیے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ارجنٹینا کے 2 گول جولین ایلوریز اور ایک گول میسی نے اسکور کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں