اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

‏’پنجاب میں 4 کروڑ صحت کارڈز کی تقسیم 31 دسمبر سے شروع ہوگی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے حوالے سے منصوبے کویقینی بنانے کیلئےتمام وسائل استعمال ‏کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ‏حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے36 اضلاع میں4 کروڑصحت کارڈتقسیم 31 دسمبر سے شروع ہوگی ‏اور صحت کارڈ کی تقسیم کا عمل مارچ 2022تک مکمل کر لیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کیلئےبڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ‏ہدایت کی کہ منصوبے کویقینی بنانے کیلئےتمام وسائل استعمال کریں صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت ‏کا انتہائی اہم اقدام ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے معاشرے کے ‏کمزور طبقات تک صحت کی سہولتیں دیناحکومت کی ذمہ داری ہے صحت کارڈاقدام سے اسپتالوں کے شعبے ‏خصوصاً نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے یکساں معیاری سہولت یقینی بنائی ‏جاے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں آنیوالے افراد خصوصاً کم تعلیم یافتہ افرادکی مناسب رہنمائی کی جائے ‏سہولت سے مستفید افراد کے فیڈ بیک کو نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے اور منصوبے پر عملدرآمد مؤثر بنانے ‏کیلئے خصوصی سیل تشکیل دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں