تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قومی اسمبلی کا غیرحتمی شیڈول تیار، عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں‌ گے

اسلام آباد: نومنتخب ارکان کی حلف برداری، وزیراعظم، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا غیرحتمی شیڈول تیار کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق شیڈول میں‌ کچھ تبدیلیوں‌ کرتے ہوئے 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ایک غیرحتمی شیڈول تیار کیا گیا ہے.

اس شیڈول کے مطابق 13 اگست کو نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، جب کہ 15 اگست کواسپیکر، ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب ہوگا.

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 14 اگست کو کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے۔

وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا،عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے.


پوری قوم ’یوم آزادی‘ پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان


بلوچستان اسمبلی کا اجلاس13 اگست کو طلب کیا گیا ہے. سندھ اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آگئے تھی، جس نے آزادی امیدوار اور اتحادی جماعتوں‌ کے ساتھ حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کر لیے ہیں.

Comments

- Advertisement -