منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کروڑوں کرونا ویکسین کب دستیاب ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری 2021 تک چار کروڑ سے زائد کرونا ویکسین تیار کرلی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ کے وزیر صحت آئندہ سال کی ابتداء میں چار کروڑ سے زائد ویکسین تیار ہونے کا دعویٰ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 کے آغاز میں بازاروں میں کرونا ویکسین دستیاب ہوگی۔

الیکس آزر نے امید ظاہر کی دسمبر 2020 کے اختتام تک امریکا 4 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین تیار کرلے گا جسے محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت کے بعد مارکیٹ میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بازار میں دستیاب ہوتے ہی ٹیکہ دو کروڑ افراد کو لگایا جائے تاہم ان افراد میں ترجیح ضرورت مند افراد کو دی جائے گی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کرونا ویکسین کی خریدفائزر اور شریک معاون بی او۔ این ٹیک یا موڈرنا سے کرے گی۔

واضح رہے کہ فائزر کی جانب سے جاری ہونے والے حتمی نتائج میں دو روز قبل بتایا گیا تھا کہ کرونا کے حوالے سے تیار کی جانے والی ویکسین 95 فیصد تک مؤثر ہے۔

کمپنی کے مطابق اُن کے پاس گزشتہ دو ماہ کے ٹرائلز کا ڈیٹا موجود ہے جسے وہ امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سامنے پیش کریں گے اور پھر ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کیے جانے کی منظوری مل جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں