ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

نواز شریف کب پاکستان آئیں گے ؟ ن لیگی رہنما نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کب پاکستان جارہے ہیں ، جس پر احسن اقبال نے بتایا کہ جیسے ہی ڈاکٹرزاجازت دیں گے نوازشریف پاکستان جائیں گے، ہم سب ان کا انتظار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے ، اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کویورپ جانے کی اجازت ہےپاکستان کی کیوں نہیں؟ تو ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھےنہیں پتہ وہ یورپ کس غرض سے گئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، نواز شریف کے ساتھ تنظیم سازی پر بات ہوئی ہے، انھوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے، وہ جلد پاکستان آئیں گی اور ہم پورے ملک میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کریں گے۔

سابق حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان نےہماری حکومت ختم کرنی تھی لیکن اپنی ہی حکومت ختم کر دی، عمران خان کواس کارنامے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں