اشتہار

نور ظفر کی شادی کب ہوگی؟ فلک شبیر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی چھوٹی سالی نور ظفر خان کی شادی سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے فلک شبیر سے سوال کیا کہ ’کیا آپ بھی رمضان میں کنسرٹ کرتے ہیں؟‘ گلوکار نے کہا کہ ’رمضان میں کنسرٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا۔‘

- Advertisement -

فلک شبیر نے چند مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں وی لاگ نہیں کرنا چاہیے، رمضان جتنا سادگی میں گزارے جائیں اتنا اچھا ہے، روزے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا بلکہ دو ماہ کے روزے رکھنے چاہئیں۔

ایک مداح نے فلک سے ان کی اہلیہ سارہ خان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ ’نور کی شادی کب ہوگی؟‘

فلک شبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’چار رشتے لائن اپ ہیں، مس اگر کوئی پسند کریں تو فوراً ڈولی اٹھوا دیں گے۔

انہوں نے نور ظفر خان کو مخاطب کرتے ہوئے بھی پوچھا کہ ’میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے، سارہ خان سوشل میڈیا پر بیٹی اور شوہر کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں