تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ حکومت نے بتادیا

ریاض: سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کروناویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔

سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنائی جائیں تو کروناوائرس دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، حالیہ دنوں سعودی عرب میں مہلک وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں، اور ماضی کے مقابلے میں مثبت پہلو سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہلی فرصت میں کرونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے مستعد ہے۔

وزیر نے کہا جب تک ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ نہ ہو ہم مملکت میں اس کا استعمال نہیں کرسکتے، سعودی قیادت مختلف ملکوں میں ویکسین کی تیاری کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں، احتیاطی تدابیر کی پابندی ہی کرونا کی وبا کے پلٹ کر وار کرنے کے سنگین نتائج سے بچانے کی واحد ضمانت ہے۔

Comments

- Advertisement -