بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹرینیں چلانے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے، اس کے بعد حکمت عملی وضع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بکنگ کی مد میں 23.2کروڑ روپے ایڈوانس جمع ہیں، تمام ٹرینوں کو ایس اوپی کے تحت تیار کیا ہے، ریلوے وفاق اور وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہے، عید پر 50فیصد کاروبار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غریب کو تباہ بربادہ وتے نہیں دیکھ سکتا، وزارت ریلوے سے کہنا چاہتا ہوں کہ پرسوں تیاری رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا آپ تمام سواریوں کو اجازت دیں اور ریلوے کو نہ دیں، ریلوے صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی ہے، منگل تک ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کا اعلان کریں گے۔

ٹرینیں کھولنے سے متعلق پنجاب کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجازت نہ ملنے پر بدھ کو مسافروں کو رقم واپس کرنا شروع کردیں گے، ہم نے انہی ڈبوں کو ٹھیک کیا کوئی بھی امپورٹ نہیں کیا، ایک جعفرایکسپریس چلانی ہے لوگ چیخ رہےہیں، اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرینیں چلیں گی، میری آخری استدعا ہے کہ ٹرینیں کھولنے دیں۔

امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ہم خسارے میں بھی ٹرین چلانے جارہے ہیں، منگل کو عمران خان سے رابطے کے بعد فیصلہ کردوں گا، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ریلوے حکام کو مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے، کل تک مجھے اجازت مل جائے تو میں ایس اوپیز پر کام کرلوں گا، پرسوں کے بعد اجازت ملے گی تو میں ایس اوپی پر کام بھی نہیں کرسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بھی آن لائن بکنگ کا ترجح دیں گے، ہمارے ہاں90دن کی بکنگ ہوتی ہے60دن تو گزر ہی گئے، اس ماہ عید سے پہلے تنخواہیں اور پنشن دے دیں گے، بسوں اور جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہم نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، مرکز کی رہنمائی کررہا ہوں صوبے کی نہیں کررہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں