بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایران اور افغانستان بارڈرز پر باڑ کا کام کب مکمل ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام مکمل ‏ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پاک ایران بارڈر کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ ‏نےگوادر، تربت، مند اور ریدیگ کےسرحدی علاقوں کافضائی معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے رمدان گبدپاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کابھی دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی ‏بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال بھی ہمراہ تھے۔ شیخ رشیدنےتجارتی سامان کی ترسیل ‏سےمتعلق سہولتوں کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانےکا کام 40 فیصد مکمل ہو چکا، پاک ایران 928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور جون تک ‏ایران اورافغانستان بارڈزپرباڑکاکام مکمل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملکی سلامتی یقینی بنائیں گے جب کہ ‏تجارت کےفروغ اورلوگوں کی آمدورفت کوآسان بنائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں۔ وزیرداخلہ گوادر پورٹ اور تفتان ‏بارڈر کا بھی معائنہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں