جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان فٹبال لیگ میچز کب ہوں گے؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 14 اگست سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اپنے ایکٹیوٹی کیلنڈر کے دوسرے ایونٹ کا آغاز یوم آزادی کے دن سے کیا جائے گا، پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں لیگ کے پہلے راؤنڈ کے میچز بالترتیب ملتان بعدازاں راولپنڈی، کوئٹہ اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں سے متعلق تجزیہ کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی چھٹی مرتبہ لیگ کے فاتح ہونے کا ٹائٹل حاصل کرنے کےلیے شائقین کی پسندیدہ ٹیم ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 12 ٹیموں نے لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جس میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، کراچی یونائیٹڈ و دیگر شامل ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق لیگ کے ڈراز اور ٹیکنیکل ریگولیشن کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں