تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی میں ٹھٹھرا دینے والی سردی کب پڑے گی؟

کراچی میں موسم سرما نے اپنی جھلک دکھانا شروع کردی ہے تاہم شدید سردی کب سے پڑنا شروع ہوگی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں موسم سرما نے اپنی جھلک دکھانا شروع کردی ہے اور شہر قائد میں صبح اور رات کے وقت ہلکی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جو آئندہ ماہ کے آغاز میں سخت سردی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ شہر میں موسم خشک ہے اور فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں صبح کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو جیسے جیسے دن گزریں گے بتدریج گرتا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد جب کہ ہوا 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

آج دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جبکہ ہوا کی رفتار بڑھنے کے ساتھ ہوائیں 17 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -