The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ کب ہوگا؟ کارڈ کی تصویر سامنے آگئی

پاکستانی سیاست کا مشہور نام مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا فالوورز کیلئے شیئر کردی۔

اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جیند صفدر اور عائشہ ان دنوں ولیمے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں ان کے ولیمے کا کارڈ بھی چھپ کر آچکا ہے، اس خوبصورت اور دیدہ زیب کارڈ کو انہوں نے اپنے مداحوں سے شیئر بھی کیا ہے۔

پاکستان مسلم (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور اہلیہ عائشہ کے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں جنید صفدر اور عائشہ کی تصویر واضح اور ولیمے کی تاریخ واضح ہیں۔

جنید صفدر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ 17-12-2019 تحریر لکھی۔

خیال رہے کہ رواں برس 17 اگست کو جنید صفدر کا برطانوی دارالحکومت لندن میں عائشہ سے نکاح ہوا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں