تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

ہالی ووڈ فلم ‘اوبی وین کینوبی’ کب ریلیز کی جائے گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسٹار وارز مووی ‘اوبی وین کینوبی’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوکاس فلم کے بینر تلے بننے والی ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘اوبی وین کینوبی’ کا دھماکے دار ٹریلر جاری ہوگیا۔

ٹریلر نے فلم کی کہانی کو مکمل طور پر راز میں رکھا ہے، مگر ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیدی جلاوطنی کے دوران بھی مہم جوئی کرسکتا ہے اور اس دوران وہ اپنے بہترین دوست کے بیٹے کا بھی خیال رکھتا ہے۔

ٹریلر میں ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو علم اور دفاع کےلیے طاقت کا استعمال کرتا ہے اور حکم (آرڈر) کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم اسٹارز وار مووی ‘اوبی وین کینوبی’ 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments