خیبرپختونخوا حکومت نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی لینے کا اعلان کر دیا۔
وزیرتعلیم کےپی شہرام ترکئی کے مطابق صوبے بھر میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی سے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منتخب مضامین ہوں گے جب کہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں پریکٹیکل نہیں ہوں گے۔
شہرام ترکئی نے بتایا کہ طلبہ کوبہت جلدڈیٹ شیٹ فراہم کردی جائےگی، امتحانات کی تیاری کیلئےکل سےاسکول کھولےجارہےہیں۔
اس سے قبل حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی بھی حکومت کے لیے آسان فیصلہ نہیں ہوتا، تعلیمی اداروں کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے، جتنے بھی وزارت تعلیم نے فیصلے کیے وہ متفقہ طور پر کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے بغیر بچے پاس کرنے سے تجربہ حاصل ہوا، فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی گریڈز امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے، سب سے فیئر ٹیسٹ ایکسٹرنل امتحانات کا ہوتا ہے جس میں پیمانہ ہوتا ہے۔