ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر تک کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے ماہ 5 اکتوبر سے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے پی سی بی نے تاحال قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب ذرائع نے بتایا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر تک کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمٹی ذکا اشرف کولمبو سے وطن واپسی پر اجلاس طلب کریں گے اور ہائی پروفائل کمیٹی کے اجلاس کی تجاویز کی روشنی میں میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کی تشکیل کیلیے کپتان بابر اعظم اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور فاسٹ بولر زمان خان کے نام ٹیم میں شمولیت کیلیے زیرغور ہیں۔ زمان خان کو ممکنہ طور پر نسیم شاہ کی جگہ شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد کی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں انٹری ہوگی جب کہ فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی سلیکشن کے لیے زیرغور ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی بدترین رہی اور وہ ہوم گراؤنڈ سے باہر سری لنکا میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ پاکستان میں بھی اس نے نیپال اور بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیموں کو ہرایا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں 228 رنز کی شکست اور پھر سری لنکا سے سنسنی خیز میچ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم اور کپتان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا سمیت سابق کرکٹرز بابر اعظم کے انداز کپتانی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیلیے پھر نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع

ورلڈ کپ سے قبل دو اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فٹنس مسائل اور نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سمیت آئندہ کئی ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دوری کی گشت کرتی خبریں بھی تشویش کا باعث ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں