تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

خلیجی ریاستوں کے درمیان ریلوے لائن کا منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

ریاض : حکام نے سعودی عرب کو ریلوے لائن کے ذریعے جی سی سی ممالک سے جوڑنے کا منصوبہ پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو آپس میں ریلوے لائن کے ذریعے جوڑنے کے لیے سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر نے سعودی کمپنی پیکٹل کے ریجنل چیئرمین اسٹیوارڈ جان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران جی سی سی میں شامل ممالک تقریباً پندرہ برس سے 1350 میل طویل ریلوے لائن قائم کرنے کےلیے بنائے گئے پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاستوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے والا منصوبہ 2023 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد سعودی عرب، عمان، اور متحدہ عرب امارات کا ریلوے لائن کے ذریعے رابطہ قائم ہوجائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں کویت اور بحرین کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ قطر کو آخر میں شامل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -