جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے باقی قیدی کب لوٹیں گے؟ دفترخارجہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر85میں سے62افرادوطن واپس بھیج دیے ‏بقیہ 23 پاکستانیوں کو خروج ویزے کی تکمیل پر وطن واپس بھیجا جائے گا۔

سعودی عرب سے 62 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‏وزیراعظم کی ہدایت پرسفارتخانہ سعودی حکومت سےرابطےمیں رہا پاکستانی سفارتخانہ ہم وطنوں ‏کی رہائی اور واپسی کیلئے کوشاں ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری معمولی جرائم میں بیرون ملک سزابھگت رہےہیں اور پاکستان ‏کی استدعا پر سعودی حکام کی کمیٹی نےقیدیوں کےامورکاجائزہ لیا جس کے بعد کمیٹی نے قید 85 ‏افراد کی سزاؤں کو معاف کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ سفارتخانہ رہاکیےگئےافرادکی واپسی کیلئےسعودی حکام سےرابطےمیں ہے ‏وزیراعظم کی ہدایت پر 85 میں سے62افرادوطن واپس بھیج دیے جلدرہائی کامقصدتھاکہ تمام افراد ‏عید اپنےخاندان کےساتھ منائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 23پاکستانیوں کوخروج ویزےکی تکمیل پروطن واپس بھیجاجائےگا سفارتخانہ ‏سعودی عرب کے دیگرحصوں سےہم وطن کی واپسی کیلئے سرگرم ہے پاکستانیوں کوسہولتیں دینے ‏پر سعودی فرماروا،ولی عہد کے شکرگزارہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں