تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حج درخواستوں سے متعلق اہم اعلان

حج کی درخواستیں جمع کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ کے مطابق امسال حج کرنے والوں کی اب تک 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کے نتائج کا اعلان 15 ذو القعدہ کو ہوگا، کورونا ویکسین لگوانے ‏والے اور پہلےکبھی حج نہ کرنے والے ترجیح ہوں گے۔

سعودی وزیرحج نے کہا کہ ذو القعدہ کی 13 تاریخ تک خواہشمند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ‏سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ کسی شخص کو بھی اسمارٹ کارڈ ‏اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ اجازت نامہ (پرمٹ) الیکٹرانک ‏کارڈ اور حجاج کے آئی ڈی کارڈ کے ساتھ ہوگا اور وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ ایسا کوئی پلیٹ ‏فارم نہیں جس کے ذریعے حج کے لیے درخواست دی جاسکے۔‘‏

کوئی بھی کمپنی جو وزارت کے پلیٹ فارم سے باہر حج کے لیے خدمات کے پیکجز پیش کر رہی ‏ہے، وہ نظام کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کا حج صرف “ابشر” پلیٹ فارم کے ذریعے اجازت نامے استعمال کرے ‏گا، اور جنہوں نے حج کے پیکجز وزارت کے پلیٹ فارم سے خریدے ہیں اس کو ابشر اور ان کی ‏آئی ڈی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

مکہ اور مدینہ میں مختص ہوٹلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت سیاحت، وزارت حج اور عمرہ اور ‏دیگر اداروں کے حفاظتی احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

احتیاطی اقدامات کے تحت عازمین حج کے لیے صحت سے متعلق ایک گائیڈ بھی ہوگی۔ اگر ‏عازمین حج کو کورونا وائرس کی کی علامات سے متعلق شک ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ‏چاہیے۔

حکام کے مطابق حج کے دوران، دونوں مقدس مساجد، مکہ اور مدینہ کے مرکزی علاقوں میں ‏سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔ اسی طرح عازمین کے سامان کو بھی وقتاً فوقتاً ڈس انفیکٹ ‏کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -