دنیا میں سب سے تیز رفتار طیارہ تیار کر لیا گیا ہے جو تقریباً ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تیز رفتار طیارہ دنیا کا تیز ترین طیارہ ہے جس کو میری لینڈ سن آف بلیک برڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ طیارہ 6435 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زائد رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ اتنی رفتار ہے کہ اس رفتار پر امریکا سے یورپ کا سفر فقط ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کا یہ تیز ترین طیارہ آئندہ سال 2025 میں با قاعدہ پرواز شروع کر دے گا۔
میری لینڈ سن آف بلیک برڈ‘ نامی دنیا کا تیز ترین طیارہ 2025 میں باقاعدہ پرواز شروع کر دے گا۔ یہ طیارہ 6437 کلو میٹر فی گھنٹے سے زائد کی رفتار پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ طیارہ انتہائی تیز، ہائپر سونک ہائی ایلٹیٹیوڈ جاسوس طیارے کے طور پر بنایا جانے والا ایس آر-72 کو اب تک کا سب سے باکمال طیارہ تصور کیا جا رہا ہے، جو امریکی ایئر فورس کی جانب سے اپنے فضائی صلاحیتوں اور آسمان پر حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے ایک مشن کا حصہ ہے اور اس جو ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تخلیق کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ ماضی کے کسی بھی طیارے کی نسبت زیادہ بہتر شرح سے ہائپر سونک ہتھیاروں کو چلا نے کے ساتھ ہائپر سونک رفتار پر پلک جھپکتے میں پہنچ سکے گا لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اس رفتار پر زیادہ دیر تک پرواز بھی کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے تیز ترین طیارہ ماک 6 ہے۔