ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی 2023 میں چاند قدم رکھے گا۔
ترک صدر نے قومی خلائی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے چاند پر قدم رکھنے کو پہلا ہدف قرار دے دیا۔ خلائی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سن 2023 میں ترکی چاند پر قدم رکھ دے گا۔
طیب اردوان نے کہا کہ 2023 کے اواخر تک پوری دنیا ترکی کے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ہائی برڈ راکٹ کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔
- Advertisement -
ترکی کے چاند پر جانے کے اعلان نے دنیا کو متاثر کر دیا
ترک صدر نے کہا کہ ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کرنا ہے اور اس حوالے سے ترک شہری کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔
طیب اردوان نے واضح کیا کہ یہ سفر محض سیاحتی مقصد کے لیے نہیں ہو گا بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے سائنسی راہ ہموار کرنا ہے۔