تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بیرون ممالک کے لیے عمرہ ویزوں کا اجرا کب ہوگا؟

سعودی شہریوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دیے جانے کے بعد بیرون ممالک سے زائرین کو عمرہ کی اجازت کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

کوروناوائرس کے باعث 7 ماہ بعد آج سے عمرہ ادائیگی کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار سعودی شہری عمرہ ادا کرسکیں گے، زائرین 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کرسکیں گے، عمرہ زائرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد 15 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔

اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن اعتمرنا ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف گروہوں میں معتمرین کو مقررہ اوقات میں ادائیگی عمرہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

ابتدائی طور پر صرف سعودی شہریوں کو ہی سخت ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یکم نومبر سے دیگر ممالک کے افراد کو مرحلہ وار عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔

پہلے مرحلے میں خانہ کعبہ اور حجراسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا اور آب زم زم کی بوتلیں تحفے میں دی جائیں گی۔

معتمرین کو الگ الگ رکھنے کے لیے سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور تمام تر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، معتمرین کے رہائشی کمروں میں زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا اور کورونا علامات کی صورت میں ایک منٹ کے اندر اندر حکام کو مطلع کرنے کا نظام موجود ہو گا۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں طواف دو لائنوں میں ہوگا۔ ہر 15 منٹ میں ایک سو افراد کو طواف کی اجازت ہوگی، ایک گھنٹے میں 400 افراد جبکہ 15 گھنٹے میں 6 ہزار افراد طواف کریں گے، طواف کے 7 چکروں کے لیے 15 منٹ مختص کیے گیے ہیں‘۔

عمرہ زائرین کا داخلہ باب اجیاد اور باب الملک فہد سے ہوگا، ہر وفد میں ایک سو افراد ہوں گے۔
نائب وزیر حج عبدالفتاح المشاط کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے عمرہ زائرین کے لیے ویزوں کا اجرا وزارت صحت کے ساتھ معاونت سے کیا جائے گا جب کہ ویزوں کی تعداد کا اجرا بھی مشاورت سے ہوگا۔
اب تک وزارت عمرہ و زیارات کے ایک لاکھ 84 ہزار اجازت نامے جاری ہو چکے ہیں اور بتدریج ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -