تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’پھر ٹیچر پیاری آتی تھیں، ہم کو خوب پڑھاتی تھیں‘ : ننھے طالب علم کی ویڈیو وائرل

کرونا وبا کے پیش نظر دنیا کے متعدد ممالک نے اسکول اور تعلیمی اداروں کو  گزشتہ پانچ ماہ سے بند کیا ہوا ہے، یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے تین کرروڑ سے زائد طالب علم کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں بھی کرونا کے پیش نظر تمام اسکولوں کو مارچ سے بند کیا گیا ہے اور ابھی اُن کے دوبارہ کھلنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، ایسے میں بچے اپنے اسکول کے دور کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دوسری جماعت کے احمر نعمان نامی طالب علم نے اسکول کے دور کو یاد کرتے ہوئے شاندار نظم پڑھی جسے صارفین نے پسند کیا ، خاص طور پر بچے کی ادائیگی  اور اداکاری نے سب سے دل موہ لیے۔

مزید پڑھیں: 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں ، حکومت نے بڑی اجازت دے دی

احمر نعمان نے نظم کو مکمل ایکشن کے ساتھ پڑھا جس کی وجہ سے انہیں دیکھ کر ایک بات سچ ثابت ہوئی کہ بچے ہمارے دور کے فنکار ہوگئے۔

نظم

پانچ ماہ سے گھر بیٹھ بیٹھ کر تنگ آچکے ہیں

 ہمارے دماغوں میں زنگ پڑ چکے ہیں

وہ یادیں، باتیں اور ملاقاتیں

جب صبح سویرے اٹھتے تھے، ناشتہ ورزش کرتے تھے

پھر خرچہ بستا لیتے تھے،  اسکول کا راستہ لیتے تھے

پھر ٹیچر پیاری آتی تھیں، ہم کو خوب پڑھاتی تھیں

پھر بڑے گراؤنڈ میں جاتے تھے، کچھ کھیلتے تھے کچھ کھاتے تھے

وہ سب کچھ یاد آتا ہے اور دل کو بڑا دکھاتا ہے

اور اب گھر میں بند ہیں رات دن

ٹی وی میں بھی کرونا جن

چار ہزار میں سے تین ہزار کا ٹیسٹ پازیٹیو

ٹی وی سے جان چھڑاتا ہوں

کسی کزن کو فون ملاتا ہوں

تو کیا سننے کو پاتا ہوں

کرونا وائرس کی وبا خطرناک ہے اور جان لیوا ہوسکتی ہے، 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں

اس ماحول میں اچھی بات ہے آن لائن تو پڑھ رہے ہیں ہم

تھوڑا آگے بڑھ رہے ہیں، پر آخر کب تک آخر کب تک؟

ہم بچے ہیں، ہم بچے سچ ہی بولیں گے

آپ اسکول کب تک کھولیں گے؟

ہم فاصلہ بھی رکھ لیں گے،

ہم ماسک بھی پہنیں گے

ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے

لیکن آپ یہ بتائیں گے

کب ہم اسکول کو جائیں گے

Comments

- Advertisement -