زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف اپ سیٹ شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔
تجربہ کار کھلاڑی نے شکسٹ پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ پسند نا پسند سے فیصلےکریگی توٹیم سےکیا امید کی جاسکتی ہے۔
ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کپتان کو فیصلےکرنے نہیں دیئےجائیں گے ٹیم اسی طرح پرفارم کرے گی، جب انتظامیہ پسند اور ناپسند پر انحصار کرتی ہے خاص کر اس وقت جب آپ کی کرکٹ صرف زندہ رہنے کی حالت میں ہے، تو پھر بحیثیت نیشن اس کے علاوہ اور کیا توقع رکھے جا سکتی ہے۔
– Unacquainted decision makers need to take a step back; Babar & chief selector need to call the shots. In my opinion we need an international white ball coach who understands cricket inside out & grooms our captain whilst giving clarity to our players for coming time…
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 23, 2021
شعیب ملک نے کہا کہ جو غلط فیصلےکیےگئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے، پاکستان ٹیم کوایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔
زمبابوے سے شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز، لیجنڈز، ماہرین اور کرکٹ حلقوں سے جڑے افراد نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔