وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں الیکشن لیں گے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نصرت سحر عباسی نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ نےکم ازکم تنخواہ 25ہزار مقرر کی ہے لیکن دی نہیں جا رہی، کیا پورے صوبےمیں 25ہزار تنخواہ مل رہی ہے؟
وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعیدغنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم ازکم تنخواہ سےمتعلق ہم ٹی وی پر مہم چلائیں گے جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں الیکشن لیں گے.
صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور کا گزارا مشکل ہوگیا ہے 5سے زیادہ ورکرز جس ادارے میں ہوں ان کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، 6لاکھ سے زائد ورکرز ہیں رجسٹریشن آن لائن کردی گئی ہے ورکرز کا مصدقہ ڈیٹا پہلے نہیں تھا اب ورکرزکےلئے بینظیر مزدور کارڈ جاری کر رہےہیں اس کارڈکےذریعے ورکرز کو تمام ترسہولت دیں گے۔