بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

‏’جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں الیکشن لیں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں الیکشن ‏لیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نصرت سحر عباسی نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار ‏کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ نےکم ازکم تنخواہ 25ہزار مقرر کی ہے لیکن دی نہیں ‏جا رہی، کیا پورے صوبےمیں 25ہزار تنخواہ مل رہی ہے؟

وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعیدغنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم ازکم تنخواہ سےمتعلق ہم ٹی وی پر ‏مہم چلائیں گے جہاں25ہزار تنخواہ نہیں ملی رہی ہمیں بتائیں الیکشن لیں گے.

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور کا گزارا مشکل ہوگیا ہے‎ ‎‏5سے زیادہ ورکرز جس ادارے میں ‏ہوں ان کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، 6لاکھ سے زائد ورکرز ہیں رجسٹریشن آن لائن کردی گئی ہے ورکرز کا مصدقہ ڈیٹا ‏پہلے نہیں تھا اب ورکرزکےلئے بینظیر مزدور کارڈ جاری کر رہےہیں اس کارڈکےذریعے ورکرز کو تمام ترسہولت دیں ‏گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں