تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کورونا کی نئی قسم کہاں سے آئی؟ اہم انکشاف

برطانوی وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی افریقا سے برطانیہ میں آئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر جنوبی افریقا سے سفر پر پابندیاں عائد کر دیں۔

وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ جنوبی افریقہ سےکوروناوائرس کی نئی قسم برطانیہ آئی ہے اور 2افراد کورونا کی نئی قسم سےمتاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں جنوبی افریقا سے آنے والے افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور اس اثرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب برطانیہ میں وبا کے خلاف ویکسی نیشن کا آغاز کیا جاچکا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے یہ نئی دریافت بھیانک ہوسکتی ہے، جو برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل بھی رہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک نے برطانیہ سے فضائی سفر بند کردیا ہے، جس کا مقصد اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

Comments

- Advertisement -