ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی میں "وائٹ کرولا گینگ” کہاں زیادہ وارداتیں کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کرنے والے درجنوں گروہ سرگرم ہیں انہی میں سے ایک خوف اور دہشت کی علامت وائٹ کرولا گینگ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کرنے والے درجنوں گروہ سرگرم ہیں انہی میں سے ایک خوف اور دہشت کی علامت وائٹ کرولا گینگ ہے جو درجنوں شہریوں کو ان کی قیمتی املاک سے محروم کر چکا ہے پولیس حکام کے دعووں کے برعکس اس گینگ کا تاحال مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوف کی علامت بن جانے والا یہ وائٹ کرولا گینگ زیادہ تر ایسے مقامات پر وارداتیں کرتا ہے جہاں خواتین اور بچے موجود ہوں تاکہ انہیں زیادہ مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں نارتھ کراچی کے بنگلے میں ڈکیتی کے لیے داخل ہونے والوں کا تعلق بھی وائٹ کرولا گینگ سے تھا جس کا پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور 5 ڈاکو مار ڈالے۔

تاہم اتنی بڑی کارروائی کے بعد وائٹ کرولا گینگ ختم ہوا نہ اس کے حوصلے پست کیونکہ کامیاب پولیس مقابلے کے اگلے ہی روز ویسے ہی وائٹ کرولا گینگ کی ایک اور خوفناک واردات سامنے آگئی،جب عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹنے والے میاں بیوی کو لیاقت آباد نمبر 3 میں گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔

پولیس حکام کہتے ہیں کہ وائٹ کرولا گینگ کا ہدف بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنا، پوش علاقوں کے بنگلوں میں ڈکیتی اور ایسے مقامات پر چھینا جھپٹی کرنا ہے جہاں خواتین اور بچے موجود ہوں کیونکہ وہاں انہیں بڑی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں وائٹ کرولا کے نام سے کئی گینگ موجود ہیں جن کا طریقہ واردات اور سرغنہ تو الگ الگ ہوتے ہیں لیکن ان کا مشترکہ مقصد صرف اور صرف معصوم شہریوں کو لوٹنا ہے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں