اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عائزہ خان کہاں جارہی ہیں؟ مداح پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنچ میں مبتلا کردیا۔

اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور فالوورز کےلیے اپنی زندگی، سفر اور بیٹوں سے متعلق پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک پوسٹ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں جہاز کی کھڑکی سے بادلوں اور سرسبز و شاداب میدان کا منظر آرہا ہے، ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اداکارہ کہیں جارہی ہوں لیکن انہوں نے اپنے کیپشن بتایا نہیں کہ وہ کہاں جارہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور سفر سے متعلق تبصروں و سوالات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں