جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا سب سے بڑا مال کہاں تعمیر ہورہا ہے؟ تصاویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت میں مملکت کا سب سے بڑا مال تعمیر کیا جارہا ہے، مال کی فرضی تصاویر سامنے آگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ‘مشاریع السعودیہ’ نے ریاض میں زیرتعمیر شاپنگ مال سے متعلق مرضی تصاویر شایع کی ہیں۔

یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئیں۔ مشاریع السعودیہ نے لکھا کہ ان دنوں سعودی شہر ریاض میں ملک کا سب سے بڑا مال ‘مال السعودیہ’ تعمیر کیا جارہا ہے۔

Image

Image

مشاریع السعودیہ (سعودی منصوبے) کا کہنا ہے کہ ماجد الفطیم کمپنی نے سعودی مال منصوبے پر کام دوبارہ شروع کردیا اور پراجیکٹ کے ڈیولپمنٹ کے لیے ایکوم کمپنی کی کنسلٹنگ سروسز حاصل کی جارہی ہیں۔

Image

سعودی وژن 2030 کے تحت ریاض دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کررہا ہے تاکہ وہ دنیا کے دس بہترین شہروں میں شمار ہوسکے۔

ٹوئٹر پر یہ بھی لکھا گیا کہ مال السعودیہ، خلیجی ممالک کے تجربات سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں