ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دبئی میں کہاں مناسب کرائے پر پُر آسائش رہائش دستیاب ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں فرنشڈ اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کی مانگ بڑھ رہی ہے ہم آپ کو ایسے علاقے بتا رہے ہیں جہاں مناسب کرائے پر آپ کو جدید سہولتوں سے آراستہ رہائش مل سکتی ہے۔

عرب میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دبئی میں ان پانچ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں لوگوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ فرنشڈ یا اسٹوڈیو اپارٹمنٹس مناسب ترین کرائے پر مل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم قیمت میں زیادہ آسائش والے علاقوں میں ’قریہ جمیرا الدائریہ‘ پہلے نمبر پر ہے جہاں کرائے کے لیے فرنشڈ یا اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے حصول کے لیے آنے والوں کا تناسب  39.29 فیصد ہے۔

- Advertisement -

اس کے بعد دبئی مارینا میں 23.34 فیصد، الخلیج التجاری میں 20.03 فیصد، ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں 14.80 فیصد اور ابراج بحیرات الجمیرا میں 12.44 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’قریہ جمیرا الدائریہ‘ کا علاقہ دبئی کے بڑے رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ جدید ترین سہولتوں سے آرستہ ہے۔ یہاں معیاری فرنشڈ اپارٹمنٹ مناسب کرائے پر مل جاتے ہیں۔ سالانہ اوسط کرایہ 54 ہزار درہم ہے۔ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ 40 ہزار درہم تک ہے۔
اس کے بعد جو سستا علاقہ ہے وہ ابراج بحیرات الجمیرا ہے جہاں ایک فرنشڈ اپارٹمنٹ کا اوسط کرایہ 79 ہزار درہم اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا 54 ہزار درہم سالانہ بتایا گیا ہے۔

الخلیج التجاری میں فرنشڈ اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ ایک لاکھ اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا 64 ہزار درہم تک میں مل سکتا ہے۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود علاقہ دبئی مارینا ہے جہاں ایک فرنشڈ اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ ایک لاکھ 34 ہزار درہم اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا اوسط کرایہ 65 ہزار درہم ہے۔

ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں فرنشڈ اپارٹمنٹ 2 لاکھ 35 ہزار درہم اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹ 93 ہزار درہم سالانہ کرائے پر با آسانی دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں