پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

مسجد الحرام کے فرش کے لیے سنگِ مرمر کہاں سے لایا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام کے صحن کے فرش میں لگا سفید سنگ مرمر لگا ہوا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سنگ مرمر کہاں سے لایا جاتا ہے اور اس کی خاص بات کیا ہے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے متبرک مسجد ’’مسجد الحرام‘‘ کے فرش کو جس سفید رنگ کے سنگ مرمر سے مزین کیا جاتا ہے وہ سنگ مرمر ذی عین قریے کے پہاڑوں سے حاصل کیے جانے والے سنگ مرمر سے حاصل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذی عین قریہ 400 سال سے بھی قدیم علاقہ ہے اور یہاں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بارش کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ یہاں سے منفرد قسم کا سنگ مرمر حاصل کیا جاتا ہے جو عمارتوں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مسجد الحرام کے صحن میں لگے سنگ مرمر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں بھی یہ عام سنگ مرمر کی طرح گرم نہیں ہوتا بلکہ ٹھنڈا رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں