ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

لاپتہ بچہ کہاں سے بازیاب ہوا؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

مثل مشہور ہے بغل میں بچہ شہر میں ڈھنڈورا یہ مثل اس بچے پر ثابت ہوتی ہے جس کی تلاش پورے شہر میں ہوئی اور وہ اپنے گھر سے بازیاب ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بروکلین میں والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کا 9 سالہ بچہ صبح 7 بجے گھر سے اسکول کے لیے نکلا تھا لیکن وہ اسکول نہیں پہنچا۔

پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے اس سے متعلق تفصیلات شائع کر دیں جب کہ ایک ٹی وی اسٹیشن نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر ایک ہیلی کاپٹر بھیجا جس میں سوار رپورٹر نے مبینہ لاپتہ بچے کو اس کی چھت سے ہی بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے گمشدہ بچے کے متعلق تفصیلات شائع کیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جب ہیلی کاپٹر میں عمارت کے گرد چکر لگا رہے تھے تو رپورٹر نے دیکھا کہ چھت پر ایک کرسی پر کوئی بیٹھا ہے اور جب کیمرے کی مدد سے اسے زوم کیا تو معلوم ہوا کہ کرسی پر بیٹھا شخص کوئی اور نہیں بلکہ وہ لاپتہ بچہ ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 

رپورٹر نے بتایا کہ مذکورہ بچہ اپنے گھر کی چھت پر کھیل میں مصروف تھا۔ یہ منظر دیکھ کر مذکورہ ٹی وی کی انتظامیہ نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی اور جب تک پولیس وہاں نہیں پہنچی ہیلی کاپٹر وہیں فضا میں چکر لگاتا رہا۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر لڑکے کو چھت سے اتارا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں