اشتہار

پاکستان کا پہلا انٹرا سٹی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ کہاں لگایا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ چین کی ایک معروف بس مینوفیکچرنگ کمپنی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

مذکورہ کپمنی نے کراچی میں پاکستان کا پہلا انٹرا سٹی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کرنے پراتفاق کیا ہے،اس سے پاکستان میں روزگاراورغیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ کم قیمتوں میں بسیں ملک میں ہی دستیاب ہونگی۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام نے چینی بس کمپنی کے کنٹری منیجر سے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ حکام نے رہنماؤں کو بریفنگ دی کہ سولہ سےبیس ماہ میں پندرہ سے اٹھارہ ایکڑ اراضی پر پلانٹ لگایا جائے گا، پلانٹ میں سالانہ پانچ سو بسیں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانا ہماری ترجیح ہے،
ہم اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے معاملے پر کسی قسم کی تاخیر نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں