جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

حرا مانی کس اداکارہ کا انسٹاگرام دیکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ جب کبھی اداس ہوتی ہیں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھنا اچھا لگتا ہے میں اسے بہت انجوائے کرتی ہوں اور جب کبھی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہانیہ عامر انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں اور یہ دیکھ کر میرا موڈ اچھا ہوجاتا ہے۔‘

- Advertisement -

حرا مانی نے کہا کہ ’عائزہ خان اور دانش تیمور کا بھی انسٹاگرام دیکھتی ہوں ان دونوں کا ایک دوسرے کے لیے پیار بہت اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ سجل علی کے انسٹاگرام پر کیپشنز بڑے شاعرانہ اور گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کر اچھا لگتا ہے۔

اس سے قبل حرا مانی کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے بیان پر ہونے والی ٹرولنگ کی وجہ سے پریشان ہوجاتی ہوں لیکن میں مانتی ہوں کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے باعث بولنے سے پہلے سوچنا سیکھ لیا ہے۔‘

واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں