سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے اب تک20 امیدواروں کے کاغذات منظور جب کہ 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور نیلم ارشاد کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔ ن لیگ پی ٹی آئی کے 10،10، پی پی ق لیگ کے1،1امیدوارکےکاغذات منظور ہوئے ہیں۔
البتہ 3 امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی واپس لیےگئے جب کہ ڈاکٹرروبینہ کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئےالیکشن کمیشن نہیں آئیں۔
ق لیگ کےکامل علی آغااورپی پی کےعظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ، ڈاکٹرز رقا سہروری، محمدمدنی، عمرسرفراز چیمہ، بیرسٹرعلی ظفر، سیف اللہ نیازی، اعجازچوہدری، ظہیر عباس کھوکر، اعجاز منہاس اور عون عباس کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
ن لیگ کے زاہدحامد، اعظم نزیرتارڑ، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمان، سائرہ افضل تارڑ، ساجدمیر، افنان اللہ خان اورسعدیہ عباسی کےکاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے.
آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہے، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔