اشتہار

کلین اینڈ گرین چیمپئن سٹی ایوارڈ سے کس شہر کو نوازا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اٹک نے ہریالی اور صفائی کی فہرست میں پنجاب کے دیگر شہروں کو شکست دے دی جبکہ بنوں خیبرپختونخوا کا کلین گرین چیمپئن سٹی بننے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین چیمپئن سٹی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین انڈیکس میں اٹک کو پنجاب کا چیمپئن سٹی قرار دیا ہے۔

اٹک کو پنجاب کے دیگر شہروں پر سب س زیادہ درخت لگانے اور شہر کو سرسبز بنانے کے سبب سبقت ملی اور فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق پنجاب کا شہر بہاولپور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ صاف پانی اور حفظان صحت میں لاہور بہترین شہر قرار پایا اور اسے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن ملی جبکہ گجرات چوتھا اور راولپنڈی پنجاب کا پانچواں کلین اینڈ گرین سٹی قرار پایا۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں نے کلین اینڈ گرین انڈیکس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوہاٹ کو دوسری اور ایبٹ آباد کو تیسری پوزیشن دی گئی۔

حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پر پشاور کو ایوویشن ایوارڈ دیا گیا جبکہ شہری کی خوبصورتی اور پارکس کی بحالی پر گجرانوالہ کو انوویشن ایوارڈ سے نوازا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں