بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ترکی کن ممالک کا نیٹو میں شمولیت کا مخالف ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی نے سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی ہے اور صدر اردوان نے کہا ہے کہ انقرہ سوئیڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں ممکنہ شمولیت سے متفق نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں کردستان ورکرز پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں لیکن ہم اس معاملے میں ان دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت سے متفق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ انتظامیہ نے یونان کے حوالے سے غلطی کی تھی اور ترکی کے ساتھ یونان کا رویہ سب کو معلوم ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ترکی اس معاملے میں ایک اور غلطی کرےبھی سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترکی کے سیاسی تجزیہ کار اور ماہر اقتصادیات اور روس کے سابق تجارتی نمائندے آیدن سیزر نے بتایا ہے کہ انقرہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں داخلے کو اس کی قومی سلامتی کے تحفظات کے پیش نظر ویٹو کردے گا۔

واضح رہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں ممکنہ شمولیت پر بات چیت اپریل کے شروع میں تیز ہوگئی تھی اور نیٹو اتحاد کے اہم ارکان نے اس خیال کی حمایت کی ہے۔

فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے زیادہ تر ارکان نے پہلے ہی بلاک میں شامل ہونے کے خیال کو برقرار رکھا ہے اور سوئیڈن بھی ایسے ہی امکان کو دیکھ رہا ہے سوئیڈن میں سیکیورٹی پالیسی کے دائرہ کار میں صورتحال کا فریقین کے مابین تجزیہ تیار ہوگا اور حکمران سوئیڈن سوشل ڈیموکریٹک ورکرز پارٹی 15 مئی کو نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں