جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کو کس ملک نے کتنی امداد دینے کا اعلان کیا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان نے بحالی کے کاموں کے لئے 16 ارب ڈالر سے زائد کا تخمینہ پیش کیا، عالمی برادری نے بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں نے 11 ارب ڈالر سے زائد کے اعلانات کیے۔
USAID $100 million, France $345 million, total $8.57 billion, in line with collaborative vision of coalition of willing.
The second plenary session will commence shortly. #ResilientPakistan— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کے ذریعے تمام تر امدادکی تفصیلات شیئر کی ہے جس کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کیلئے ایک ارب ڈالرکا اعلان کیاہے، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کا اعلان بحالی کے کام میں تعاون کیلئے کیا ہے جبکہ ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا ہے ۔
The first plenary of day-long Geneva conference culminated in generous outpouring of int’l community, EU pledged $93 million, Germany $88 million, China $100 million, IDB $4.2 Billion, WB $2 billion, Japan $77 million, ADB $1.5 billion #ResilientPakistan
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو کا اعلان کیا، جرمنی نے8 کروڑ 80 لاکھ یورو دینے کا وعدہ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چین نے 10 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، جاپان نے پاکستان کیلئے 7کروڑ 70 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا جبکہ یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر اور فرانس نے 34کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر اور برطانیہ کی جانب سے 90 لاکھ پاؤنڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے سابق اقتصادی مشیر اور سابق ڈی جی ڈیبٹ آفس ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے جنیوا کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں آنے والے زلزلے میں بھی عالمی برادری کی جانب سے متعدد اعلانات کیے گئے تھے، صرف اعلانات ہونا الگ اور پیسے مل جانا دوسری چیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلانات ہوگئے ہیں اس کامطلب یہ نہیں کہ کل ہی رقم مل جائےگی یہ رقم ملنے میں 2 سے 3 سال لگیں گے، اے ڈی بی ہرسال پاکستان کیلئے اعلانات کرتا ہے لیکن رقم دینے میں وقت لگتا ہے۔