اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کویت میں سب سے زیادہ کس ملک کے لوگ ملازمت کر رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں لیبر فورس کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں ڈومیسٹک ورکرز بھی شامل ہیں، عرب ملک میں بھارتی ملازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران یعنی جولائی 2023 تک کویت میں بشمول ڈومیسٹک ورکرز لیبر فورس کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ دسمبر 2022 تک یہ تعداد 28 لاکھ کے قریب تھی۔

کویت کی ورک فورس میں جو نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں ان میں 30 فیصد سے زیادہ بھارتی شامل ہیں، بھارت کے تقریباً آٹھ لاکھ 77 ہزار مرد و خواتین ورکرز کویت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس کے بعد مصری، کویتی، فلپائنی اور بنگلہ دیشی ورکرز وہاں زیادہ تعداد میں موجود ہیں۔

ڈومیسٹک ملازمین کے علاوہ اس سال کے پہلے 7 مہینوں میں سرکاری اور نجی شعبوں میں ورکرز کی تعداد میں تقریباً 39,000 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جولائی 2023 کے آخر تک ملازمین کی تعداد 2.075 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

کویتی ورکرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو جولائی 2023 کے آخر تک بڑھ کر 450,000 تک جا پہنچی ہے، ملازمین میں جو اضافہ ہوا اس کا 94 فیصد حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں