واشنگٹن: امریکا جانے والے مسافر آٹھ نومبر سے کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے ملک میں داخلے کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسی نیشن ثبوت پیش کرنے کی پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 8 نومبر سے ہوگا۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چند استثنیات کے علاوہ امریکا جانے والے تمام افراد کو کووڈ 19 ویکسی نیشن کا ثبوت دینا اب لازمی ہے۔
ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ نیا عالمی سفری نظام ہر مُلک کے لیے وضع کردہ علیحدہ علیحدہ پابندیوں کا متبادل ہوگا۔
سفارت خانے کے مطابق امریکا کے سفر سے ایک دن قبل ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، ڈبلیو ایچ اور ایف ڈی اے سے تصدیق شدہ تما م ویکسین قابل قبول ہوں گی۔
جانسن اینڈجانسن کی ایک جبکہ دیگر ویکسینز کی دو خوراکیں لینا ضروری ہے۔
آٹھ نومبر سے لاگو ہونے والی سفری شرائط کے مطابق سوائے چند استثنیات کے امریکہ جانے والے تمام غیر مُلکی مسافر جہاز پر چڑہنے سے قبل کووڈ-۱۹ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ نیا عالمی سفری نظام ہر مُلک کے لیے وضع کردہ علیحدہ علیحدہ پابندیوں کا متبادل ہوگا۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 28, 2021