اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کون سا ملک ڈرائیونگ کے لیے سب سے خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں لبنان سر فہرست ہے جہاں سڑک پر ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 22.6 فی لاکھ آبادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق گلوبل پوزیشننگ اسپیشلسٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں ڈرائیونگ کے لیے خطرناک ترین ممالک میں لبنان سر فہرست ہے جہاں اموات کی شرح 22.6 فی لاکھ آبادی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر یورا گوئے ہے جو گاڑیوں کی چوری میں سر فہرست ہے۔

ڈرائیونگ کے لیے بدترین ممالک کی فہرست میں اٹلی، روس، یونان،  کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، چلی، ڈومینیکن ریپبلک بھی شامل ہیں۔

اس سروے میں سڑکوں کے معیار کے حوالے سے7 میں سے 2.8 اسکور کے ساتھ لبنان چوتھا بدترین ملک قرار پایا ہے۔

گلوبل پوزیشننگ سپیشلسٹ کے مطابق دنیا کے 60 ممالک میں سڑک کے معیار، ٹریفک اموات اور گاڑیوں کے جرائم کے اعدادوشمار کی چھان بین میں گاڑیوں کی چوری کی شرح بھی فی لاکھ آبادی میں 179ہے۔

لبنان سیکیورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ سال اگست میں لبنان بھر میں ٹریفک حادثات میں کل 45 افراد ہلاک اور 263 دیگر زخمی ہوئے ہیں جب کہ بیروت میں قائم  ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی فرم ’انفارمیشن انٹرنیشنل‘ نے لبنان میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1099 سڑک حادثات ریکارڈ کیے جب کہ 2022 کے اسی عرصے  کے دوران یہ تعداد 916 تھی۔ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق لبنان میں خطرناک ڈرائیونگ کی بنیادی وجہ سڑکوں کے خراب معیار کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی لاپروائی بھی ہے۔ دوسری جانب حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہوتی ہے لیکن لبنان میں تیز رفتاری جرمانہ بہت کم ہے اور زیادہ سے زیادہ نصف ڈالر جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں