تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وہ کون سا اسلامی ملک ہے جو بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے؟

انقرہ: ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں وہ واحد ملک ہے جو شہریوں کو بلامعاوضہ ایئرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر فخر الدین کھوجا نے فضائی ایمبولینس کی صورتحال، طبی ساز و سامان اور عملے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایسن بوعا عمومی ایوی ایشن ٹرمینل کا اچانک دورہ کیا۔

وزیر صحت کو متعلقہ حکام نے ایمبولینسوں کے حجم، پرواز کی صلاحیت سمیت تکنیکی خصوصیات اور طبی امکانات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق عمومی ایوی ایشن ٹرمینل پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں سے 6 سے 7 مریضوں کو لے جانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر الدین کھوجا کا کہنا تھا کہ ’’میرے دورے کا مقصد ادرے کی کارکردگی کو دیکھنا تھا تاکہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں‘‘۔ وزیر صحت فخر الدین کھوجا کا کہنا تھا کہ ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہماری ائیرایمبولینس نہ صرف بہترین حالت میں ہے بلکہ یہ ضروری سامان سے بھی لیس ہے۔ یاد رہے کہ ترک حکام نے شہریوں کو مفت فضائی ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اب تک 13 ہزار 398 ہیلی کاپٹر جبکہ 31 ہزار 587 مریضوں ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں