بھارتی ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کے یوں تو کروڑوں مداح ہیں مگر ملائیشیا کے وزیراعظم ان کی ایکٹنگ کے متوالے نظر آتے ہیں۔
رجنی کانت خصوصی دعوت پر انور ابراہیم سے ملنے کے لیے پہنچے جہاں نہ صرف ملائیشین وزیراعظم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا بلکہ ان کی مشہور فلم ’شیواجی دی باس‘ کی ایکٹنگ بھی کرے دکھائی جس پر بھارتی اداکار بھی مسکرانے لگے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے چند دنوں پہلے ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی
انھوں نے کیپش میں لکھا کہ ’بھارتی فلم اسٹار رجنی کانت سے آج ملاقات ہوئی جو نہ صرف ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں۔
انور ابراہیم نے ’جیلر‘ کے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے رجنی کانت اپنے شعبے اور فلمی دنیا میں اسی طرح کامیابیاں اپنے نام کرتے رہیں۔
Hari ini saya menerima kunjungan bintang filem India, Rajinikanth yakni satu nama yang tidak asing lagi di pentas dunia seni asia dan antarabangsa.
Saya hargai penghormatan yang diberikan beliau terhadap perjuangan saya khasnya terkait isu kesengsaraan dan penderitaan rakyat.… pic.twitter.com/Sj1ChBMuN6
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) September 11, 2023
واضح رہے کہ بھارت کے جنوبی خطے میں رجنی کانت کو امیتابھ بچن جیسے سپر اسٹار سے بھی بڑا اداکار مانا جاتا ہے ان کی حالیہ فلم ’جیلر‘ کو بھی شائقین نے خوب سراہا تھا جس نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔