واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نظر میں بہترین کھلاڑی کا نام بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصروفیت کے باعث کرکٹ نہیں دیکھ پاتے لیکن اخباروں سے پتا چلتا رہتا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے بین اسٹوکس کو بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
عمران خان ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عالمی فورم سے خطاب بھی کیا۔
Cricketing great @ImranKhanPTI: I don’t have time to watch cricket these days, but @benstokes38 is great @CNBCI @TheRealPCB @englandcricket pic.twitter.com/XGGuTkIasW
— Hadley Gamble (@_HadleyGamble) January 22, 2020
خیال رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے کھیل کی دنیا میں سال کا بہترین شخصیت کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں آئی سی سی نے بھی سال کا اہم اعزاز دیا۔