جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں اس بارے میں سعودی وزیر نے بتادیا۔

عمرہ ادائیگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اتوار، منگل اور بدھ کو عمرہ کرنے کے لیے آنے والوں کا رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر حج کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل مکہ مکرمہ کا موسم بہت ہی خوشگوار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صبح ساڑھے7 بجے سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا وقت عمرے کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ایسے زائرین جو رش سے بچنے کے خواہشمند ہیں وہ ان اوقات میں پُرسکون طریقے سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے عمرہ رسیدہ زائرین سمیت تمام مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رش کے باوجود حجر اسود کو بوسہ دیں اور پرسکون طریقے سے عمرہ ادا کریں۔

بعض مسلمان بیمار اور ضعف کے سبب رش سے بچنا چاہتے ہیں جس کے لیے انھیں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان دنوں میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں