جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ڈاکٹری نسخے کے بغیر کون سی دوا لانا جرم ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیماری کے علاج کے لیے دوا نا گزیز ہے تاہم اب کویت میں ایک دوا کے بغیر ڈاکٹری نسخے کے لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مصدقہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اب کویت میں بیرون ملک سے (Night Calm) نامی دوا لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو اس کی خلاف ورزی کرے گا اس سے قانونی ادارے بازپرس کریں گے۔

کویتی جریدے الرای کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ (Night Calm) زوبی کلون مادے کے  کاروباری ناموں میں سے ایک ہے۔
وزیر صحت کے حکم پر  1987 میں جاری کردہ انسداد منشیات کے قانون کے ضابطہ نمبر 4 میں درج ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے تاکید کی ہے کہ (Night Calm) سے متعلق مصدقہ نسخہ کسی اور کے حوالے کرنا یا مصدقہ نسخے کے بغیر مذکورہ دوا لانا قانونی طور پر منع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں