تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سال 2021 میں کونسی فلمیں کامیاب رہیں؟

سال 2021 کو ختم ہونے میں تین روز باقی رہ گئے، رواں سال ہالی ووڈ کی وہ فلمیں جو 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوئی تھیں وہ ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کامیاب بھی رہیں۔

اسپائیڈر مین نو وے ہوم کورونا کورونا وبا کے دو سال بعد دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم بن گئی، فلم 25 دسمبر تک دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کما چکی تھی اور اس طرح یہ فلم 2021 کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی۔

Spider-Man: No Way Home (Movie, 2021) | Release Date, Trailer, Cast | Marvel

رواں سال گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان بھی آیا، بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی ون ڈیزل کی واپسی ہوئی، فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 نے 31 ارب کا بزنس کیا۔

مارول کے سپر ہیروز کا جادو بھی سر چڑھ کر بولا، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ایٹرنلز‘ نے 29 ارب سے زائد کا بزنس کیا۔

رواں سال خونخوار وینم کی واپسی ہوئی، مارول کامک سیریز پر مبنی امریکی سائنس فکشن فلم ’وینم ٹو‘ نے 38 ارب کا ریکارڈ بزنس کیا۔

انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقا کی جدوجہد کرنے والے خاندان کی کہانی۔ آ کوائٹ پلیس 29 ارب کمانے میں کامیاب ہوئی۔

اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن کی ایکشن سے بھرپورفلم بلیک ویڈو نے بھی دھوم مچائی، مارول اسٹوڈیوز کی فلم 33 ارب کمانے میں کامیاب رہی۔

2020 میں ریلیز نہ ہونے والی فلم’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ 2021 میں ریلیز کر دی گئی، جس کا جادو دنیا بھر پر چھا گیا۔

ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ کے کردار میں آخری فلم نے 28 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

Comments

- Advertisement -