متحدہ عرب امارات میں مفت ویڈیو کالنگ ایپ نے 3.5ملین ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فری کالنگ ایپلی کیشن ‘گو چیٹ’ کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 3.5 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔
یو اے ای اور دیگر ممالک کے لوگوں نے اسے پریشانی سے پاک تجربے کے لئے ڈاؤن لوڈ کیا جو صارفین کو ویڈیو کالز کرنے اوروصول کرنے، دوستوں اور خاندان سے بات چیت، اپنے اہل خانہ کو رقم کی منتقلی ، بلوں کی ادائیگی، گیمز کھیلنے اور دیگر کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہی نہیں میسنجر ایپ نے صارفین کو اپنے پسندیدہ برانڈز کی پیروی کرنے کی بھی اجازت دی ہے تاکہ وہ آفرز ، ڈسکاؤنٹس اور فیشن سے لیکر آٹو موبائلز اور کھانے پینے کی نئی اسکیموں سے باخبر رہیں۔گو چیٹ نے دبئی کے صارفین کے لئے ایک نئی ‘انوائٹ اینڈ ارن’ مہم بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے وہ ہر روز ڈھائی ہزار مسکراہٹ پوائنٹس حاصل کرسکتے ہیں تاکہ میسنجرمیں وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کو مدعو کرسکے۔
واضح رہے کہ گوچیٹ میسنجر ایک عالمی اپیلی کیشن ہے جسے دنیا میں کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے صرف اس ک رجسٹریشن کے لئے ایک موبائل نمبر کی ضرورت ہوتی ہے، اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ اسٹورز کے زریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔